English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عاصم اظہر کی ویب سیریز ’فیملی بزنس‘ کب ریلیز ہوگی؟

القمر

کراچی: گلوکار و اداکار عاصم اظہر جلد ویب سیریز ’فیملی بزنس‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔

اداکار اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نےفوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پرعاصم اظہر کی ویب سیریز ’فیملی بزنس ‘ کا اعلان کرتے ہوئے ٹریلر شیئر کیا ہے۔

لکھاری علی اور باسط کی تحریر کردہ اس ویب سیریز کی کہانی ایک ایسے ناتجربہ کار خاندان کے گرد گھومتی ہے جو ریٹائرمنٹ کے بعد کاروبار شروع کرنے کی کوشش کرتا ہے تاہم انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ڈرا مے سے بھرپور یہ ویب سیریز ماہِ رمضان کے آغاز سے آن لائن اسٹریمنگ ویب سائٹ تماشا ڈیجیٹل پر نشرکی جائے گی۔

ویب سیریز میں عاصم اظہر مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ اداکار سیف حسن، سلمیٰ حسن، ماہ نور حیدر، بشریٰ حبیب اور حسین محسن بھی اس پراجیکٹ حصہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے