ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا امکان

 اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ 29 شعبان المعظم کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

ملک بھر میں ایک ہی دن روزے کیلئے وزارت مذہبی امور نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں طلب کرلیا ہے۔

چاند کی دید سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 مارچ 29 شعبان المعظم کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ رمضان کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔

 دوسری جانب سیکریٹری وزارت مذہبی امور آفتاب اکبر درانی نے بتایا کہ امید ہے اس مرتبہ ماہ رمضان کا چاند متفقہ ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہمیشہ صوبوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔آفتاب درانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کسی کو نیچا دکھانے کی کوشش نہیں کرتی۔

 وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی روز ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں