English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

   لیجنڈز لیگ کے افتتاحی میچ ، ایشیا لائنز نے انڈین مہاراجہ کو 9 رنز سے شکست دیدی

دوحہ: لیجنڈز لیگ کے افتتاحی میچ میں شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے گوتم گھمبیر کی انڈین مہاراجہ کو 9 رنز سے شکست دیدی۔

سابق اسٹار کرکٹرز کی بہار ایک بار پھر دوحہ کرکٹ گرانڈ میں کھیلے گئے میچ میں دیکھائی دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

 ایشیا لائنز کی جانب سے مصباح الحق نے 50 گیندوں پر 73 رنز کی میچ ووننگ اننگز کھیلی، جس میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، ان کے علاوہ تھرنگا 40، کپتان شاہد آفریدی 12، دلشان اور تھیسارا پریرا 5، 5 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 ہدف کے تعاقب میں انڈین مہاراجہ کا آغاز اچھا نہ تھا، صفر پر پہلی وکٹ گنوا دینے کے بعد کپتان گوتم گھمبیر اور مرلی وجے نے 50 رنز کی پارٹنرشپ قائم لیکن وجے 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

گوتم گھمبیر نے 54 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد کیف 22، یوسف پٹھان 14، عرفان پٹھان 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ایشیا لائنز کی جانب سے سہیل تنویر نے 3 جبکہ عبدالزاق، دلشان اور پریرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں آج ایشیا لائنز کو ورلڈکپ جائنٹس کا چیلنج درپیش ہوگا جس کی قیادت آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ایرون فنچ کے سپرد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے