English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رمضان سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی مزید اضافہ

لاہور: رمضان المبارک میں چند دن باقی رہ گئے ہیں، ملک بھر تمام اشیا کے مہنگے ہونے کا سلسلہ جاری ہے ایسے میں مرغی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

 لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت ایک بار پھر 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ روز کی نسبت برائلر کا گوشت آج 7 روپے فی کلو مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔

مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 609 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، لاہور میں آج زندہ برائلر تھوک میں 398 اور پرچون میں 406 روپے فی کلو ہو رہی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت 602 سے 650 تک پہنچ چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے