English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماریہ بی نے منفی مہم پر ’دیسی لبرلز‘ کو آڑے ہاتھوں لے لیا


فوٹو: فائلفوٹو: فائل

  کراچی: پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اپنے خلاف منفی مہم چلانے والے ’دیسی لبرلز‘ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

ماریہ بی کو ’دیسی لبرلز‘ کی جانب سے بہاولپور کے شاہی قبرستان میں ایک تازہ فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ڈیزائنر نے انسٹاگرام پر معافی مانگتے ہوئے اس فوٹو شوٹ کو پروڈکشن ہاؤس کی غلطی قرار دیا تھا۔

ماریہ بی نے شدید منفی مہم کے بعد اپنے دفاع کیلئے دوبارہ سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے اور ’دیسی لبرلز‘ پر شدید چوٹ کی ہے۔

ghjkghjk

انہوں نے اپنی ایک دوست کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ پاکستانی ماریہ بی کے ساتھ ہیں اور ان کے کپڑوں کا نیا کلیکشن ختم ہوچکا ہے۔

ماریہ بی نے اس کے کیپشن میں لکھا کہ یقیناً اللہ ہمارا رازق ہے اور اس بات سے لبرلز کو موت پڑتی ہے کہ ماریہ بی جسی خواتین کامیاب ہورہی ہیں، الحمداللہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے