English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کا نام نہ لکھنے پر مہوش حیات کی ’ایپل‘ پر تنقید

القمر

کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے ’ایپل‘ کی سروسز آئی ٹیونز اور ایپل میوزک کو غلطی پر تنبیہ کی ہے۔

ایپل آئی ٹیونز نے پاکستانی کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانوں کو ’انڈین پاپ‘ کی کیٹیگری میں دکھایا ہے۔

اداکارہ نے ٹویٹر پر اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے ’ایپل‘ سےسوال کیا ہے کہ اس نے پاکستانی گانوں کا انڈین حصے میں کیوں ڈال دیا۔

ان اسکرین شاٹس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم کی شہرہ آفاق نعت ’تاجدار حرم‘ اور دیگر گانوں کو انڈین پاپ میں رکھا گیا ہے۔

’ایپل‘ نے کوک اسٹوڈیو سیزن 8 اور سیزن 14 کے گانوں کو بھی ’ورلڈ وائیڈ‘ اور ’ایشیا‘ کی کیٹیگری میں رکھا ہوا ہے۔

مہوش حیات نے اپنی ٹویٹ میں اس معاملے کو بھی اٹھایا ہے اور کہا کہ یہاں پاکستان کا نام ہونا چاہئے تھا لیکن وہ نام نہیں لکھا گیا۔

انہوں نے ایپل کو شرمندگی دلاتے ہوئے لکھا کہ کوک اسٹوڈیو پاکستان کا کامیاب ترین پروجیکٹ ہے اور ہم اس بات کے مستحق ہیں کہ ہمیں اس سے پہچانا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے