ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کا انتخابی ریلی ملتوی کرنے کا اعلان

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی شیڈیول کےاعلان کےبعدسیاسی سرگرمیوں کیخلاف دفعہ 144کےنفاذ کا جواز ہی کیاہے؟میری اپنے کارکنان کو ہدایت ہےکہ اس جھانسےمیں بالکل نہ آئیں۔چنانچہ ہم نےاپنی ریلی کل تک ملتوی کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت مزیدجھوٹےپرچوں کےاندراج اور انتخاب کو التواء میں ڈالنےکیلئےتصادم کو ہوا دینا چاہتےہیں، زمان پارک کی مکمل ناکہ بندی کے باوجود اہلِ لاہور بڑی تعداد میں گھروں سے نکل چکے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  تاہم میں اپنے کارکنان، عوام یا اپنی پولیس کو اس آگ کا ایندھن نہیں بناسکتا، جسکی آڑ میں یہ فسطائی ٹولہ انتخاب سےفرار کا خواہاں اور ہمیں مزید جھوٹے پرچوں میں پھانسنے کےخواب دیکھتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں