English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکرز2023 میں کس نے میدان مارا؟

القمر

لاس اینجلس: باکس آفس پر 100 ملین ڈالرز کا ریکارڈ بزنس کرنے والی ہالی ووڈ فلم ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین فلم سمیت سات بڑے ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کی شب لاس اینجلس میں 95ویں اکیڈمی ایوارڈز کا رنگارنگ میلا سجا جس کی میزبانی جمی کمل نے کی، اکیڈمی ایوارڈز کیلئے نامزد ہونے والی ملائیشیا کی فلم ’ایوریتھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ نے سب سے زیادہ سات آسکرز جیت کر تاریخ رقم کردی۔

ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس نے بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ جیتنے کے ساتھ ساتھ بہترین ہدایت کار، بہترین اداکار واداکارہ اور بہترین معاون اداکار و اداکارہ جیسے بڑے ایوارڈز اپنے نام کر کے سب کو حیران کر دیا۔

بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ’دی وہیل‘ کے لیے برینڈن فریزر کے نام رہا جبکہ مشیل یو کو فلم ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

دوسری جانب جرمن فلم ’آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ‘ کا ایونٹ میں چار ایوارڈز حاصل کر کے سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے والی فلم کی فہرست میں دوسرا نمبر رہا۔

مشہور تامل فلم ’آر آر آر‘ کے گانے ’ناٹو ناٹو‘ نے بہترین اوریجنل سونگ کاایوارڈ حاصل کیا جبکہ جیمز کیمرون کی مشہور فلم ’اوتار دی وے آف واٹر کو بہترین ویژول ایفکٹس کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔

 

 

 

 

 

A post shared by The Academy (@theacademy)

ہالی وو ڈ کے سُپر اسٹار ٹام کروز رواں سال اکیڈمی ایوارڈز میں شرکت نہ کر سکے تاہم ان کی بلاک بسٹر فلم ’ٹاپ گن: میورک‘ نے بہترین ساؤنڈ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

علاوہ ازیں ’گیئرمو ڈیل ٹوروز پنوکیو‘ کو بہترین اینیمیٹڈ فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ کئی کیٹیگریز کے لیے نامزد ہونے والی مضبوط اُمیدوار ’بلیک پینتھر: وکانڈا فورایور‘ کو صرف بہترین کوسٹیوم ڈیزائن کا ایوارڈ ہی مل سکا۔

رواں سال آسکرز میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جبکہ گزشتہ برس پیش آنے والے وِل اسمتھ اور کرس راک کے تھپڑ مارنے کے واقعے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایک الگ حفاظتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے