English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موجودہ حکومت پر اعتبار نہیں ،سکیورٹی خدشات پر عدالت پیش نہیں ہورہا، عمران خان

Announced

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پر اعتبار نہیں ،سپریم کورٹ ذمہ داری لے، سکیورٹی نہیں دے سکتے تو تمام مقدمات پر ورچوئل سماعت کر لیں،سکیورٹی خدشات پر عدالت پیش نہیں ہورہا۔

پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ میں سکیورٹی خدشات پر عدالت پیش نہیں ہورہا،مجھے موجودہ حکومت پر اعتبار نہیں ہے،سپریم کورٹ اس بات کی ذمہ داری لے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے سکیورٹی نہیں دے سکتے توورچوئل سماعت کر لیں، تمام مقدمات ایک جگہ سن لیں، ایسا بھارت میں بھی ہوچکا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزرائے اعظم کے مقدمات یکجا کر کے سکیورٹی دی گئی۔(اس)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے