English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان عدالتوں کا منہ چڑا رہے ہیں، احسن اقبال

rocket in space

شکرگڑھ:وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی کئی برس سے عدالت کے سہارے قانون سے بچ رہا ہے، عمران خان عدالتوں کا منہ چڑا رہے ہیں، 2018 میں ملک کی کنجیاں ایک اناڑی کے سپرد کردی گئیں۔

 احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو اناڑی نے وہاں پھینکا ہے، جہاں اگر ہم منہ موڑتے تو ملک کا نقصان ہو جاتا، اب ملک کی معیشت ہمارے گلے پڑی ہے، سوچ رہے ہیں کیسے حل کریں، ہم ایک سے دو سال میں ملک کے مسائل حل کرلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کئی سال سے عدالت کے سہارے قانون سے بچ رہا ہے،  گذشتہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے غریب عوام پس رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے