English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تلنگانہ: بھارتی وزیرداخلہ کے دورے پر واشنگ پاؤڈر کے پوسٹر چسپاں

حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے د ورے کے موقع پر ’’واشنگ پائوڈر نرما‘‘ کے پوسٹر چسپاں کردیے گئے۔

پوسٹرز پر ’’واشنگ پائوڈر نرما خوش آمدید امیت شاہ‘‘ تحریر ہے۔یہ پوسٹر نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں میں چسپاں کیے ہیں۔پوسٹرز کے ذریعے بی جے پی پر کڑی تنقید کی گئی او ر یہ بتایا گیا کہ اگر کوئی بدعنوان شخص بی جے پی سے وابستہ ہوجاتا ہے تو اسکے سار ے داغ دھل جاتے ہیں ۔

پوسٹرز میں حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہونے والے بہت سے لوگوں تصاویر موجود ہیں جن پر قبل ازیں بدعنوانی کے الزامات تھے تاہم بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد ان کے خلاف کسی طرح کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے