English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بالی وڈ کے بھیانک چہرے سے پردہ اٹھانے والے 10 فنکار

 ممبئی: انڈین فلم انڈسٹری بالی وڈ ہمیں جتنا خوشنما اور اچھی نظر آتی ہے، اس کے اتنے ہی بھیانک راز پوشیدہ ہیں۔ متعدد فنکاروں نے مختلف اوقات میں کچھ رازوں سے پردہ اٹھانے کی کوشش کی ہے، آج ہم ان دس فنکاروں کا ذکر کریں گے جنہوں نے بالی وڈ کے کچھ بھیانک راز بے نقاب کیے ہیں۔

1۔ اے آر رحمان

11

آسکر انعام یافتہ موسیقار اے آئی رحمان نے انکشاف کیا کہ بالی وڈ میں کچھ ایسے منظم گینگ ہیں جو ان کو پروجیکٹ کرنے کی اجازت دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

2۔ روینہ ٹنڈن

22

اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بتایا کہ یہاں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو آپ کو ناکام کرنے کا منصوبہ بناتے ہیں تاکہ آپ کو فلم انڈسٹری سے نکالا جاسکے۔

3۔ گووندا

33

گووندا نے انکشاف کیا کہ ان کی فلموں کی ناکامی پر انڈسٹری میں کچھ لوگوں نے ان کو اچھوت بنادیا۔

4۔سونونگم

44

گلوکار سونونگم نے بتایا کہ میوزک مافیا ہمیشہ یہ بات کہتی  ہے کہ میوزک انڈسٹری جلد تباہ ہونے والی ہے۔

5۔ دیویا دتہ

55

اداکارہ دیویا دتہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں متعدد مرتبہ آخری منٹ پر پروجیکٹ سے نکال دیا گیا۔

6۔ ابھیناؤ کیشپ

66

ابھیناؤ کیشپ نے بتایا کہ سلمان خان نے ان کی فلم ’بے شرم‘ کے خلاف منفی مہم چلا کر ان کے کیریئر کو خراب کیا۔

7۔ رنویر شورے

77

اداکار رنویر شورے نے انکشاف کیا کہ انہیں بھٹ فیملی کی طرف سے پیشہ ورانہ بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا ان پر نشہ استعمال کرنے کے الزامات لگائے گئے۔

8۔ منوج باجپئی

88

منوج باجپئی اپنے انٹرویوز میں اکثر یہ بات کہہ چکے ہیں کہ بالی وڈ میں اجنبی افراد کی کوئی عزت نہیں کی جاتی۔

9۔ امت سادھ

99

اداکار امت سادھ نے بتایا کہ ان کے ساتھ انڈسٹری میں برا سلوک کیا گیا اور انہیں کام نہیں دیا گیا۔

10۔ ریزول پوکتے

1010

ریزول پوکتے کو ایک آسکر ایوارڈ جیتنے کے باوجود بالی وڈ انڈسٹری میں کسی نے کام نہیں دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے