سیالکوٹ:وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمارے امیدوار صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، اپنے لیڈر کے حکم سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کو اپنے کاغذات نامزدگی سمیت انکم ٹیکس ریٹرن اور نیب میں بھی ڈیکلئیر کیا ہوا ہے، سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیں گے۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لییامیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

