English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی پولیس آفس حملہ: منصوبہ بندی پڑوسی ملک میں ہونے کا انکشاف

کراچی: پولیس آفس حملے کی تحقیقات میں حملے کی منصوبہ بندی پڑوسی ملک میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گرد کی  شناخت کرلی گئی ہے۔ اس دوران انکشاف ہوا ہے کہ کراچی پولیس آفس( کے پی او)پرحملے کی ریکی8 ماہ قبل اورمنصوبہ بندی پڑوسی ملک میں کی گئی تھی۔

اتواراورپیر کی درمیانی شب منگھو پیر میں مزار کے قریب سی ٹی ڈی سول لائن اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں گرفتار دہشت گردوں کے سہولت کاروں عبدالعزیزاورمہران نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق عبدالعزیزاورمہران مبینہ طور پر دہشت گردوں کی گاڑی کے ساتھ موٹرسائیکل پر آئے تھے اورسہولت کاروں نے دہشت گردوں کوکے پی او پہنچانے اورداخل ہونے میں مدد کی تھی۔

کراچی پولیس آفس پرحملے کے دوران مارے گئے تیسرے دہشت گرد کی بھی شناخت یاسرکے نام سے کی گئی ہے۔ مارے جانے والے دہشت گرد کا تعلق افغانستان سے تھا۔ افغانستان سے تعلق ہونے کی وجہ سے یاسرکا شناختی ریکارڈ نہیں ملا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے