English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑکا کیس:علی امین گنڈاپورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ کے کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے۔

سول جج رانا مجاہد رحیم نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ سے متعلق تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں علی امین گنڈا پورکے  وارنٹ  منسوخ کئے۔ 

علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور  نے عدالت میں دلائل دیئے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ ملزم مطلوب نہیں، تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں علی امین گنڈا پور نامزد بھی نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ درخواست نمٹا چکی ہے۔

عدالت نے  ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ منسوخ کردیئے اور کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے