English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

توشہ خانہ رپورٹ: حکمران جماعتیں لوٹ مار میں ملوث ہیں، راشد نسیم

لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی مفادات کے لیے ایک دوسرے سے دست و گریبان ہیں، ان تینوں اطراف کا طرز حکومت اور پالیسیاں یکساں ہیں، اختلاف صرف اقتدار کے حصول کے لیے ہے۔

راشد نسیم نے کہا کہ توشہ خانہ رپورٹ میں سب ایکسپوز ہو گئے، ثابت ہو گیا کہ سبھی حکمران جماعتیں لوٹ مار میں ملوث ہیں، ان کے چہرے، جھنڈے اور پارٹیاں الگ الگ طرز بودوباش، کلچر ایک ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان  نے کہا کہ جھوٹ بولنے کا معاملہ ہو یا آئی ایم ایف کی غلامی ، کسی جنرل کی ایکسٹیشن زیربحث ہو یا مذہب بیزار قوانین کا معاملہ، حکمران جماعتیں ایک جیسا سوچتی ہیں، انھوں نے معیشت برباد کی، سماج اور سیاست کا ستیاناس کیا۔

انھوں نے کہا کہ ملک کو اسلامی نظام کی ضرورت ہے اور یہ نظام جماعت اسلامی لا سکتی ہے۔ جماعت اسلامی کی حکومت کا مقصد پارٹی یا کسی فرد کا اقتدار نہیں بلکہ حاکمیتِ الٰہی کا قیام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے