English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رمضان المبارک: عمرہ کے لیے بیرون ملک سے8 لاکھ عازمین کا اندراج

pilgrims

ریاض:سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے عمرہ امور عبدالرحمن شمس نے رمضان کے مہینے میں مملکت سے باہر سے عمرہ کے لیے نسک پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہونے والوں کی تعداد ظاہر کی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق  ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران بیرون ملک سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی خاطر اب تک 8 لاکھ فرزندان توحید کی رجسٹریشن ہوچکی ہے۔

وزارت حج و عمرہ کے انڈر سیکرٹری نے اپنے بیان میں کہا کہ رمضان کے مہینے میں مملکت سے باہر سے عمرہ کے لیے نسک پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہونے والوں کی تعداد اب تک تقریباً 800,000 تک پہنچ گئی ہے۔وزارت حج و عمرہ نے سال 1444ھ کے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے عمرہ کی رجسٹریشن نسک ایپلی کیشن کے ذریعے مملکت کے اندر سے مقامی شہریوں، مسلمان تارکین اور مملکت سے باہر سے آنے والے زائرین کو سہولت فراہم کی ہے۔

عمرہ کرنے والے رمضان المبارک میں عمرہ کی دستیاب تاریخوں کو ایپلی کیشن کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔ عمرہ زائرین نسک ایپ کو ایپل اسٹوریاگوگل پلے اسٹورز سے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔

عمرہ زائرین اپنی سہولت کے مطابق موزوں تاریخ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔سعودی عرب کے مقامی شہری اورتارکین وطن توکلناایپ کے ذریعے بھی عمرہ کی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے