English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کی جان کونقصان ہوا تو حکمرانوں کو بھاری قیمت اداکرنی ہوگی،شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ساراملک جام ہوچکاہے لوگ سڑکوں پرآگئے ہیں ،عمران خان کی جان کونقصان ہواتوحکمرانوں کو بھاری قیمت اداکرنی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا الیکشن کافیصلہ آخری ہے ورنہ دمادم مست قلندرہوگا،راناثناء اللہ کوعمران خان چارپائی کے نیچے نظرآرہاہے اپنی چارپائی کے نیچے ڈانگ پھیر ے وقت تھوڑا ہے اور مقابلہ سخت۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے بدھ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشیداحمد کاکہنا تھا کہ کیالاہورمیں پولیس نہیں جوہرروزاسلام آبادسے زمان پارک پولیس بھیجی جاتی ہے، حالات اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ زلمے خلیل زاد ہی نہیں بولے بلکہ امریکی خصوصی ایلچی مونیکامدیناآج3دن کے لئے پاکستان پہنچ رہی ہیں،آئی ایم ایف نے7کے بجائے6ارب ڈالربیرونی فنانسنگ پراتفاق توکیاہے لیکن ملکی حالات کسی اور طرف جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے