English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شوبز شخصیات عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر پھٹ پڑیں

کراچی: پاکستان شوبز شخصیات کی جانب سے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

فنکاروں کی ایک بڑی تعداد عمران خان کی حامی ہے اور  موجودہ حکو مت کے خلاف آواز اُٹھاتی دکھائی دیتی ہے تاہم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے لاہور زمان پارک کی کشیدہ صورتحال پر ان فنکاروں کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی ہے۔

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اور پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے اہلیہ عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر عمران خان کی ایک ماضی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی حفاظت کی دعائیں کیں۔

iiii

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ جیسا عمران خان کے ساتھ سلوک کیا جارہا، کوئی بھی اس کا مستحق نہیں ہے۔

سینئر اداکار عدنان صدیقی نے  ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس سے قبل کبھی اس جذبے کے ساتھ کسی لیڈر کیلئے اکھٹا ہوتے نہیں دیکھا۔

11

گلوکار فرحان سعید نے ملکی صورتحال پر افسوس کا اظہار اور عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا  کہ جب عمران خان وزیرِ اعظم بنے تو بہت سے فنکاروں نے ان کی حمایت کی اور انہیں مبار کباد بھی دی یہاں تک کہ یہ لوگ ان سے ملاقات کرنے بھی گئے۔

oooo

فرحان سعید نے ساتھی فنکاروں کے ساتھ مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اب یا تو انہوں نے عمران خان کے بارے میں اپنی رائے بدل لی ہے جو کہ سب کا حق ہے یا  پھر وہ بولنے سے گھبرا رہے ہیں جو کہ ایک  تشویشناک بات ہے۔

اداکارہ مایہ علی نے بھی عمران خان کے ساتھ اظہار ِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کی حفاظت کی دعا کی اور ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا دعویٰ کیا۔

2222

اداکار فہد مرزا نے لاہور کی کشیدہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اب وہ یہ ماننے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ یہ شام ہے یہ لوگ عمران خان کو زہر دینا چاہتے ہیں جو ہفتوں اور مہینوں بعد اثر کرے گا۔

cccc

 

یاد رہے کہ عمران خان کے ناقابل ِضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری گزشتہ رات سے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ سے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم انہیں پی ٹی آئی کارکنان اپنے قائد کی حفاظت کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ پولیس کو ان کی لاش سے گزر کر عمران خان کو گرفتار کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے