ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کی پٹرول قیمتوں میں اضافے کی مذمت

Majlis Shura

کراچی: جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عوام پر ظلم قرار دیا ہے۔

قایم مقام امیر جماعت اسلامی سندھ پروفیسر نظام الدین  میمن نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کے باوجود حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پٹرول 5 اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر13روپے   اضافہ مہنگائی اورنااصافیوں کے مارے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی عیاشیوں اورناکام معاشی پالیسیوں کا بوجھ غریب عوام پرڈالنے کے بجائے شاہانہ اخراجات کم ،کفایات شعاری کی پالیسی اپنائے اورپٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافہ واپس لے۔ پی ڈی ایم حکومت کا رمضان شریف میں ریلیف کے بجائے مہنگائی کا بم گرانا عوام دشمنی ہے، عوام پہلے ہی بدترین مہنگائی کی چکی میں پس چکے تیل قیمتوں میں ایک بارپھر اضافے سے ہر چیز مزید مہنگی ہوگی۔

پروفیسر نظام الدین میمن کا کہنا تھا کہ عوام دشمن حکومت نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا تحفہ دیا ہے۔اتحادی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے مسلسل عوام دشمن فیصلے کررہی ہے، آئی ایم ایف کی فرمائش پر بجلی،گیس، پیٹرول سمیت ہر شے مہنگی،اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور اونٹ کے منہ میں زیرہ برابر سبسڈی بھی واپس لے کر عوام کو زندہ دفن کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹر زکی زندگی اجیرن کردی ہے ۔سیاسی کشیدگی،معاشی بدحالی،سودی قرضوں نے ملک کو کنگال اور عوام کو بدحال کردیا لیکن حکمرانوں کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ،مشیروں کی فوج ظفر موج،بیرون ممالک دوروں پر اربوں ڈالر خرچ کیے جارہے ہیں۔ کفایت شعاری کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

رہنما جماعت اسلامی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس ،اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرکے عوام کو جینے کا حق دیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں