ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت مذاکرات کے بیان سے آگے بڑھے اور تاریخ دے،فواد چوہدری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ روز بیان دے رہے ہیں کہ مل کر بیٹھیں اور مسائل کا حل کریں، وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی بات چیت کا کہا ہے اس عمل کو بیان سے آگے بھی بڑھائیں اور جماعتوں کو ملنے کی تاریخ اور مقام دیں، عمران خان پہلے ہی مذاکرات کی حمایت کر چکے ہیں۔

ان خیالات کااظہار فوادچوہدری نے جمعہ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔جبکہ اپنے ایک اورٹویٹ میں فوادچوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکر دیا گیا ، تاریخ کا پہلا مقدمہ ہے جس میں حاضری کیلئے گرفتاری لازم کہا گیا ہے ورنہ پیش ہونے کی یقین دبانی کافی ہوتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں