ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوحا لیجنڈز لیگ ، ورلڈ جائنٹس نے شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز کو 20رنز سے شکست دیدی

دوحا:قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے چھٹے میچ میں ورلڈ جائنٹس نے شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز کو 20رنز سے شکست دیدی،دوحا کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ورلڈ جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بنائے، ہاشم آملہ 68رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں جیک کیلیس 56، کرس گیل 2جبکہ کپتان شین واٹسن 6رنز بناکر آﺅٹ ہوئے، ایشیا لائنز کی جانب سے محمد عامر اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،ہدف کے تعاقب میں ایشیا لائنز کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپل تھرنگا 4رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ تھیسارا پریرا 12، محمد حفیظ 13، مصباح الحق 5، عبدالزاق 9رنز بناسکے جبکہ کپتان شاہد آفریدی 26اور دلشان 37رنز بناکر نمایاں رہے،ایشیا لائنز کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں محض 130رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور یوں انہیں 20کی شکست کا منہ دیکھنا پڑا،ورلڈ جائنٹس کی جانب سے کرس مافو اور ٹینو بیسٹ نے 3،3جبکہ بریٹ لی اور سمت پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب لیگ مقابلے اختتام پزیر ہوچکے ہیں، ورلڈ جائنٹس 4میچز میں 3کامیابیاں سمیٹ کر پہلے، ایشیا لائنز 4 میچز میں 2فتوحات کے ساتھ دوسرے جبکہ انڈیا مہاراجہ کی ٹیم چار مقابلوں میں سے ایک میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد آخری پوزیشن پر موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں