ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زمان پارک میں بجلی اور پانی والے گھر کا مالک عمران خان کا پڑوسی نکلا

لاہور: زمان پارک میں اپنے گیٹ پر بجلی اور پانی لکھنے والے شخص کا پتہ چل گیا۔ یہ شخص زمان پارک میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر کے ساتھ والے گھر کا رہائشی ہے، جس نے زمان پارک کے راستے بند ہونے پر مفت بجلی اور پانی فراہم کرنے کا بندوبست کرکے عوام کے دل جیت لئے۔

انہوں نے اپنے گھر کے باہر عوام کے لئے پینے کا پانی رکھ دیا اور ایک سوئچ بورڈ باہر لگوا دیا جس سے موبائل فون چارج کرنے کی سہولت لوگوں کو حاصل رہی، انہوں نے گیٹ پر بجلی اور پانی لکھوا دیا، جس کے بعد پانی اور بجلی والا گھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیااور ان کے اس اقدام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں