English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان میں خواتین کیلئے مخصوص شاپنگ مالز کھل گئے

کابل: افغانستان کے شہر ہرات میں خواتین کے لیے مخصوص 2 شاپنگ مالز کھل گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہرات میں خواتین کے لیے کھولے گئے 2 شاپنگ مالز میں دکان داراورخریدار خواتین ہیں۔ان شاپنگ مالز میں فیملی کے بغیر مردوں کا داخلہ منع ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین دکان داروں کا 6 ماہ کا کرایہ بھی معاف کردیا گیا ہے۔ خواتین کے لیے مخصوص شاپنگ مالز میں تمام عمر کی خواتین اور لڑکیاں اپنا کام کررہی ہیں۔ اس قبل طالبان کو لڑکیوں کی تعلیم سمیت خواتین پر مختلف پابندیاں عائد کرنے پر عالمی برادری کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے