ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کارکنوں نے زمان پارک کا کنٹرول پھر سنبھال لیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کردیا ،اے ایس آئی سمیت 4اہلکار زخمی ہو گئے،حکومت پنجاب نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ۔

پولیس آپریشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف کارکنوں نے ایک بار پھر زمان پارک کا کنٹرول سنبھال لیا، کارکنوں کی جانب سے سکیورٹی بیرئرز بھی دوبارہ بنانے شروع کر دیئے گئے۔

تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے رات گئے زمان پارک کے باہر پولیس کی گاڑی پر حملہ کر دیا، مشتعل کارکنوں نے ڈنڈوں اور پتھروں سے سرکاری گاڑی پر دھاوا بولا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے نہر کنارے لگا حفاظتی جنگلہ بھی توڑ دیا،اے ایس آئی علی فرقان سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور 60 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کارکن میڈیا نمائندگان سے بھی بدتمیزی کرتے رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں