English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انسٹاگرام پر سیلینا گومز کے فالوورز کی تعداد کتنے ملین ہوگئی؟


(فائل فوٹو)(فائل فوٹو)

نیویارک: معروف امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 400 ملین سے تجاوز کر گئی۔

سوشل میڈیا سے چند روز قبل ہی دوری اختیار کرنے والی خوبرو امریکی گلوکارہ نے یہ خبر مداحوں کو یہ خوشخبری سُنانے کیلئے ایک مرتبہ پھر انسٹاگرام کا رُخ کیا اور مداحوں کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے انسٹاگرام فالوورز 400 ملین ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی گلوکارہ کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد 40 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے تاہم چند دن قبل ہی سیلینا نے سوشل میڈیا کو ایک بچکانہ چیز قرار دیتے ہوئے اس سے دوری اختیار کی تھی کیونکہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے خلاف کئے جانے والے منفی تبصروں سے ڈپریشن کا شکار ہوگئیں تھیں۔

dddd

معروف امریکی گلوکارہ سیلینا گومز نے فالوورز کی تعداد بڑھنے پر مداحوں کے پیار اور ساتھ کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی گلوکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کاش وہ ان سب مداحوں کو گلے لگا سکتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے