ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

کراچی: شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران شہرِ قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواوں کی رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی کی ہوا میں موجود نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں