English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ کے قیمتی زیورات چور لے اڑے

القمر

 ممبئی: انڈین انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار رجنی کانٹ کی بیٹی کے قیمتی زیورات کا چوروں نے صفایا کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشوریہ رجنی کانت نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس کے مطابق چور ان کے گھر سے تین لاکھ ساٹھ ہزار کے زیورات لے اڑے ہیں۔

رجنی کانت کی بیٹی کے مطابق انہوں نے وہ زیورات آخری مرتبہ اپنی بہن سندریہ کی شادی میں 2019 کو پہنے تھے۔

رپورٹ کے مطابق زیورات ایک لاکر میں رکھے گئے تھے اور 2021 میں تین مرتبہ ان کی جگہ تبدیل کی گئی تھی۔

پولیس میں شکایت کے بعد چوری کے واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے