English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آل راؤنڈر شکیب الحسن نے گریجویشن مکمل کر لیا

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے اپنا گریجویشن ڈگری پروگرام مکمل کرلیا۔

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے 35 سال کی عمر میں اپنا گریجویشن ڈگری پروگرام مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے ڈھاکہ میں امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی بنگلہ دیش سے ڈگری حاصل کی ہے۔ تعلیم کا خواب نمایاں ہو گیا۔

شکیب اس وقت سلہٹ میں آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ مصروف ہیں، تاہم انہوں نے یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کے لیے اتوار کو ڈھاکہ کا خصوصی دورہ کیا۔

شکیب نے کانووکیشن کی تقریب کے دوران کہا کہ یہ میرا ایک خواب تھا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر سکیں “مجھے کرکٹ کھیلتے ہوئے اتنے سال ہو گئے ہیں اور شروع سے ہی میری والدہ مجھے فون کرتی تھیں اور میری پڑھائی کے بارے میں پوچھتی تھیں۔ آج مجھے بہت خوشی اور فخر ہے کہ آخر کار میں نے اپنا خواب پورا کر لیا ہے۔ شاید میں نے کرکٹ میں بہت کچھ حاصل کیا ہو لیکن یہ ہمیشہ میرا خواب تھا” ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے