English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کولمبیا کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افسران ہلاک 

crashes

بگوٹا: کولمبیا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار چار فوجی افسران ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرنے سے قبل ہیلی کاپٹر مکمل طور پر بیقابو ہوگیا تھا، اس نے گول گول چکر کاٹے اور زمین پر آگرا۔ مرنے والے افسران اس علاقے میں سپلائی آپریشن کیلئے نکلے تھے، ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے تصدیق کی کہ ایک خاتون افسر سمیت چاروں افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔ہیلی کاپٹر رہائشی علاقے کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے