English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

’پٹھان‘ کی ڈیجیٹل ریلیز پر کنگ خان کی نئی وڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

القمر

 ممبئی: انڈین بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کی او ٹی ٹی ریلیز کے موقع پر شاہ رخ خان کے اسٹائل سے بھرپور منفرد انداز کے اعلان نے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔

پرائم وڈیو انڈیا کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری وڈیو میں شاہ رخ معروف یوٹیوبر بھون بام کے ساتھ ریلیز کے اعلان کے لئے ایڈ بنانے ہوئے دلچسپ گفتگو کرتے ہیں۔

ہندی سینما سمیت پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ’پٹھان‘ 22 مارچ سے اسٹریمنگ سروس ایمازون پرائم پر ریلیز کی جائے گی۔

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی وڈ کنگ مداحوں کے ساتھ فلم کی ریلیز کے اعلان کیلئے مختلف طریقے سے اپناتے ہیں۔

وڈیو کے آخر میں شاہ رخ خان اپنے ایبس اور مسلز کو کھینچتے ہیں اور مداحوں کو اپنے خاص اسٹائل میں ریلیز کی خبر دیتے ہیں۔

کنگ خان کی وڈیو پوسٹ ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور مداح اس پر خوشی اور مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے