English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈین گلوکارہ شریا گھوشل بھی سجاد علی کی فین نکل آئیں

 ممبئی: انڈیا کی مشہور پلے بیک گلوکارہ شریا گھوشل نے پاکستانی گلوکار سجاد علی کو نئے گانے پر دل کھول کر داد دی ہے۔

شریا گھوشل نے انسٹاگرام کی پوسٹ میں سجاد علی کی نئی البم آتش کے گانے ’پردیس‘ کو متاثر کن قرار دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سجاد علی بے مثال ہے، میں اس گانے کو لوپ پر سن رہی ہوں، ایک لمبے عرصے بعد کسی گانے نے میرے دل کی گہرائیوں تک اثر ڈالا ہے۔

ghjkghjk

انڈین گلوکارہ نے پوسٹ کے ساتھ پردیس گانے کی میوزک وڈیو کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔

یہ پہلی مرتبہ کسی انڈین فنکار کی طرف سے سجاد علی کی مدح سرائی نہیں کی گئی ہے بلکہ اس سے قبل 2020 میں ایک لائیو کنسرٹ کے دوران سونو نگم نے سجاد علی کو سب سے محترم گلوکار اور موسیقار قرار دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے