کراچی:محکمہ تعلیم سندھ نے 750 نئی بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔
گریڈ 14 کے آرٹس ٹیچرز کی 30 اضلاع میں 750 نئی بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ نئی بھرتیاں آئی بی اے کی جانب سے کی جائیں گی ۔
سیکرٹری اسکول تعلیم غلام اکبر لغاری کے مطابق گریجویشن کیٹیگری میں لیے گئے ٹیسٹ میں کم از کم 40 نمبر شرط ہے۔ نئی بھرتیوں میں اقلیتی 5 فیصد اور خواتین کے 15 فیصد کوٹا مختص کی گئی ہے۔
سیکرٹری اسکول تعلیم کے مطابق کراچی کے 7 اضلاع کے لیے166 آرٹس ٹیچرز کی اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔ حیدرآباد 33، سکھر 31، لاڑکانہ 33،خیرپور54،شہید بینظیرآباد، 38,میرپورخاص 34، بدین 28 اوردیگر اضلاع میں آرٹس ٹیچرز کی بھرتیاں کی جائیں گی۔

