English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا سے بہتر تعلقات کیلیے پی ٹی آئی کا امریکی مشاورتی فرم سے معاہدہ

Best wishes

اسلام آباد: امریکا سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے تحریک انصاف کا امریکی مشاورتی فرم کے ساتھ معاہدے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی اور امریکی کنسلٹ فرم کے مابین ایک معاہدہ ہوا ہے، جو تحریک انصاف اور امریکی حکومت کے مابین تعلقات کی بہتری کے لیے اپنی ماہرانہ خدمات دے گی۔

اس سلسلے میں رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت امریکی فرم پی ٹی آئی کو امریکی حکومت اور اداروں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے ماہرانہ خدمات فراہم کرے گی جب کہ کنسلٹنٹ فرم بااثر امریکی شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کا اہتمام بھی کرے گی۔

کنسلٹنسیفرم ’پرییا‘ ان ملاقاتوں کے لیے مواد بھی فراہم کرے گی جب کہ فرم کے ساتھ معاہدہ 15 فروری سے 6 ماہ تک رہے گا اور بوقت ضرورت معاہدہ 31 جنوری 2024 تک توسیع بھی کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق معاہدے کی رُو سے پی ٹی آئی بطور ’کلائنٹ‘  8 ہزار 300 ڈالر ماہانہ دینے کا پابند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے