ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنی مشہور فلم کی جیکٹ سعودی شاعر اور پروڈیوسر کو تحفے میں دے دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے فلم شہنشاہ میں پہنی ہوئی اسٹیل کے بازو سے بنی خاص جیکٹ اپنے سعودی دوست ترکی العلشیخ کو تحفے میں دے دی۔
ترکی العلشیخ نے ٹوئٹر پر فلم شہنشاہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے امیتابھ بچن کو اس خصوصی تحفے کیلئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بھارتی اداکار کی تعریف میں لکھا کہ امیتابھ بچن نا صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کیلئے قابل فخر شخصیت ہیں۔
T 4591 – My dear and most considerate friend .. I am so honored that you have received the gift of the jacket with the steel arm that I wore in my film SHAHENSHAH .. some day I shall tell you how I was able to retrieve it .. my love to you .. @Turki_alalshikh https://t.co/mfkGijqQue
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) March 20, 2023
جس کے جواب میں امیتابھ بچن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرے پیارے اور سب سے زیادہ خیال رکھنے والے دوست یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ آپ کو اسٹیل کے بازو والی جیکٹ کا تحفہ موصول ہوگیا ہے جو میں نے اپنی فلم شہنشاہ میں پہنی تھی ۔کسی دن میں آپ کو بتاؤں گا کہ میں نے اسے کیسے حاصل کیا تھا۔‘
فلم شہنشاہ 12 فروری سن 1988 میں ریلیز ہوئی تھی جس نے بھارت سمیت دنیا بھر سے خوب داد سمیٹی تھی اور اس فلم میں امیتابھ بچن کے کردار کو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ترکی العلشیخ ایک سعودی پروڈیوسر، شاعر اور یو ڈی المیریا فٹ بال کلب کے مالک ہیں جو امیتابھ بچن کے خاص دوست بھی ہیں۔
