English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ثانیہ مرزا نے عمرہ ادا کرلیا، بیٹے کے ساتھ تصاویر شئیر کردیں

القمر

مدینہ منورہ: بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے خاندان کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا۔

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان مرزا کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کردیں۔ تصاویر میں ثانیہ مرزا کو عبایا پہنے بیٹے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنے والد عمران مرزا، والدہ نسیمہ مرزا، بہن انعم مرزا اور بہنوئی محمد اسدالدین کی بھی چند تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں عمرہ ادائیگی پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ ثانیہ مرزا اس سے قبل 2018 میں شعیب ملک کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے