English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداکار محمود اسلم اپنی موت کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر برس پڑے

القمر

کراچی: پاکستان شوبز کے سینئر اداکار محمود اسلم  اپنی موت کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف بول بڑے۔

بُلبلے ڈرامے سے مشہور اداکار محمود اسلم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں اور ان کی موت کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

محمود اسلم نے جھوٹی خبر پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کم سے کم کسی کی موت کی خبر کو وائرل کرنے سے پہلے تو تصدیق کر لیا کریں۔

محمود اسلم نے کہا کہ اس خبر کو سُن کر میرے گھر والے اور دوست احباب پریشان ہوگئے ہیں اور مجھے لگاتار فون کالز آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبرگردش کر رہی تھی کہ اداکار محمود اسلم  انتقال کر گئے ہیں۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز سمیت محمود اسلم کے دیگر  ساتھی فنکاروں  کی جانب سے بھی ان کی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر  مذمت کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے