کراچی: ایکسپریس نیوز سے رمضان ٹرانسمیشن کی نشریات کی میزبانی کرنے والے مایاناز میزبان عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد پہلے رمضان المبارک پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔
جہاں قوم سال 2023 کے ماہِ صیام میں عامر لیاقت کی کمی محسوس کر رہی ہے وہیں ان کے دونوں بچے دُعائے عامر اور احمد عامر نے والد کے نام سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کر کے والد سے جدائی کے غم کا اظہار کیا ہے۔
عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے دونوں بچوں کی جانب سے لکھے گئے پیغامات کو سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
Ramadan Mubarak Message from Ahmed Aamir son of Aamir Liaquat Hussain (Marhoom) #AamirLiaquat #RamadanKareem #Ramadan1444 #Ramadan2023 #ThePioneerOfRamazanTransmission pic.twitter.com/GoknuR489H
— Dr Bushra Iqbal🇵🇰 (@DrBushraIqbal) March 22, 2023
عامر لیاقت کے فرزند احمد نے والد کے نام ایک خوبصورت نظم لکھی ہے جس میں انہوں نے والد کے بچھڑ جانے اور انہیں اپنی دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھنے کا تذکرہ کیا ہے۔
جبکہ دُعائے عامر نے اپنے والد کے رمضان ٹرانسمیشن کے ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ سب نے مجھے میرے مرحوم والد کے ساتھ ٹیلی ویژن پر بڑا ہوتے دیکھا ہے، اس لیے یہ انتہائی تکلیف دہ ہے کہ یہ والد کے بغیر ہمارا پہلا رمضان ہو گا، والد کو کھونے کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
Ramadan Mubarak Message from Duaa E Aamir daughter of Aamir Liaquat Hussain (Marhoom) #AamirLiaquat #Ramadan #RamadanKareem #Ramadan1444 #Ramadan2023 #ThePioneerOfRamazanTransmission pic.twitter.com/9LZID5EABa
— Dr Bushra Iqbal🇵🇰 (@DrBushraIqbal) March 22, 2023
دعائے عامر نے ناظرین اور والد کے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ہمیشہ عامر لیاقت حسین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین 2014 میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہوئے اور رمضان کی خصوصی ٹرانسمیشن ’پاکستان رمضان‘ کی میزبانی کی ساتھ ہی کئی دیگر پروگرامز کی بھی میزبانی کرتے رہے۔
خیال رہے کہ معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین 9 جون 2022 کو اپنی رہائش گاہ پر کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
