English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عاطف اسلم کے ہاں پہلے روزے پر ننھی پری کی آمد

القمر

لاہور: پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم کے ہاں پہلے روزے کو ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔

عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ بیٹے کے بعد ایک بیٹی کے بھی والدین بن گئے ہیں۔

عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ ان کی اہلیہ سارہ اور بیٹی مکمل صحتیاب ہیں اور خیریت سے ہیں۔

عاطف اسلم نے کیپشن میں لکھا کہ ’آخر کار انتظار ختم ہوا۔ میرے دل کی نئی ملکہ آگئی بچہ اور سارہ دونوں ٹھیک ہیں الحمدللہ۔ براہ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ حلیمہ عاطف اسلم کی طرف سے رمضان مبارک۔‘

عاطف اسلم نے اپنی بیٹی کا نام حلیمہ عاطف اسلم رکھا ہے۔ مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے عاطف اسلم کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے