English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملا عمر کے قریبی ساتھی  افغان مرکزی بینک کے قائم مقام سربراہ مقرر

کابل:افغان طالبان نے ملا عمر کے قریبی ساتھی کو افغانستان کے مرکزی بینک کا قائم مقام سربراہ مقرر کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے ملا ہدایت اللہ بدری پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں،افغانستان کے مرکزی بینک میں نئی تقرری کا طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کیا۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کے سابق قائم مقام سربراہ ملا ہدایت اللہ بدری کو افغانستان بینک کا قائم مقام سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے،افغانستان کے سابق وزیر خزانہ نے 2021 میں طالبان کے مغربی حمایت یافتہ انتظامیہ سے ملک کا کنٹرول چھین لینے کے بعد بجٹ کے معاملات کی نگرانی کی تھی۔

 وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حقمل نے کہا کہ ملا ہدایت اللہ بدری پہلے ہی اپنا نیا عہدہ سنبھال چکے ہیں،طالبان کیلئے مالیاتی امور چلانے کی صلاحیتوں کے مالک، نیشنل بینک کے نئے سربراہ ماضی میں مطلوب دہشت گرد اور سینئر طالبان رہنما ملا محمد عمر کے مشیر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔

 ملا عمر کی 2013 میں ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی،ملا ہدایت اللہ بدری جنہیں گل آغا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پر افغانستان کے شہر قندھار میں خودکش حملوں کیلئے رقم جمع کرنے، طالبان جنگجوں اور ان کے خاندانوں میں رقوم تقسیم کرنے کا الزام ہے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ان پر جولائی 2010 میں پابندیاں لگا دی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے