English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امیتابھ، ملالہ سمیت شوبز شخصیات کی رمضان آمد پر نیک خواہشات کا اظہار

القمر

عالم اسلام میں رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کا آغاز ہوچکا ہے اور مسلمان مذہبی جوش و خروش کے ساتھ روزے اور عبادتوں میں مصروف ہوگئے۔

دنیا بھر میں موجود شوبز کمیونٹی کی نامور شخصیات نے مداحوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے تمام لوگوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ یہ ماہ ہمیں سخاوت اور دوسروں کے متعلق غور و فکر کی دعوت دیتا ہے، خصوصی طور پر ان لوگوں کیلئے جو مشکلات کا شکار ہیں۔

ٹویٹر پر متعدد پاکستانی شوبز ستاروں ہمایوں سعید، عروہ حسین، فہد مصطفی، حسن رحیم اور دیگر نے ماہ رمضان کے آغاز پر دعائیں کیں۔

بھارتی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن، بگ باس ایکٹر عمر ریاض اور اداکارہ صوفی چوہدری نے مداحوں کو رمضان کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

انسٹا گرام پر سیمی راحیل اور عدنان صدیقی نے رمضان کی برکتوں کے متعلق ویڈیوز شیئر کیں۔

 

 

 

 

A post shared by Simiraheal (@simi_raheal_official)

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے