سکھر:رمضان کا پہلا روزہ، فروٹ و سبزیوں کی مانگ و قیمت میں اضافہ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے پہلی سحری کے بعد روزہ افطاری کے سلسلے بازاروں میں رونق اپنے عروج پر لوٹ آئی ہیں ۔
سکھر کی سبزی فروٹ و اناج مارکیٹوں میں افطار کی تیاری جبکہ تجارتی و کاروباری مرکز میں بھی خریداری زور و شور سے جاری ہے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی رحمتیں، برکتیں اور رونقیں ایسی کہ سارا سال اس مبارک مہینے کا انتظار ہر مسلمان کو رہتا ہے۔
جب اخوت اور محبت کے مظاہرے بھی دیکھنے میں آتے ہیں اور سحر و افطار کی رونقیں بھی پتہ دیتی ہیں کہ مبارک مہینہ رونق افروز ہوچکا ہے۔
جب عبادتوں کا بھی خوب اہتمام ہوتا ہے اور مزیدار افطار کے بغیر روزے داروں کا دل نہیں بھرتا یہی وجہ ہے کہ بازاروں میں خوب رونق نظر آتی ہے،کہیں سموسے تو کہیں گرما گرم پکوڑوں کی مہکار ایسے میں مسافروں اور ضرورت مندوں کے لیے سڑک کنارے لگائی گئی افطاربھی کسی روزے دار کو بھوکا نہیں رہنے دیتی بلکہ تمام مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے ذوق و شوق سے ایسی افطاروں کا اہتمام کرتے ہیں۔
پہلے روزے پر بھی افطار کی تیاریاں عروج پر ہیں اور بازار میں خوب رونقیں لگی ہوئی ہیں رمضان المبارک میں جہاں روزہ افطار کیلئے فروٹ و سبزیوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے تو وہی ان انکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

