ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’تھری ایڈیٹس‘ سیکوئل: بومن ایرانی اور جاوید جعفری کے ری ایکشن نے دھوم مچا دی

 ممبئی: بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے تھری ایڈیٹس کے سیکوئل کا ہنٹ دینے کے بعد ساتھی اداکاروں بومن ایرانی، جاوید جعفری اور مونا سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

کرینہ نے اپنی ویڈیو میں بومن کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا وہ تھری ایڈیٹس کے سیکوئل کے بارے میں جانتے ہیں یا نہیں۔

بومن ایرانی نے جواب میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے ‘وہ وائرس کے بغیر تھری ایڈیٹس کا سیکوئل کیسے بنا سکتے ہیں؟ وائرس ولن نہیں ہوگا تو کون ہوگا، اور کیا ہی ہوگا؟

ویڈیو کے آخر میں وہ کسی سے کہتے ہیں کہ وہ جاوید کو کال کرے تاکہ اس بات کی تصدیق کی جاسکے کہ آیا وہ اس کے بارے میں جانتا ہے یا نہیں۔

بومن کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد جاوید نے اس حیران کن خبر پر اپنا رد عمل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور لکھا ’ارےکرینہ کپور اور بومن ایرانی کو نہیں لیا… تو پھر پکا مونا سنگھ کو بھی نہیں لیا ہوگا‘۔

‘تھری ایڈیٹس’ کے سیکوئل کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب عامر خان، شرما جوشی اور آر مادھون شرمن گجراتی فلم ‘مبارک باد’ کی تشہیر کے لیے ایک ساتھ نظر آئے۔ اس کے بعد سے ہر کوئی قیاس آرائیاں کر رہا ہے کہ یہ ملاقات صرف پروموشن کے لئے نہیں تھی بلکہ یہ ایک اشارہ بھی تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں