English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں رمضان میرا پسندیدہ وقت تھا، جمائما گولڈ اسمتھ

القمر

انگلینڈ: ہالی ووڈ کی پروڈیوسر اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان ان کا سب سے پسندیدہ وقت تھا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے ماہِ صیام کے آغاز کے موقع پر ٹوئٹر پر اپنی فلم ’Whats love got to di with it‘ کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے۔

جمائما نے پاکستان میں گزرے ہوئے اپنے بہترین لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں گزرے ہوئے تمام وقت میں سے رمضان ان کا سب سے پسندیدہ وقت ہے۔

انہو ں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستان میں رمضان میرا پسندیدہ وقت تھا۔ یہ مہینہ نہ صرف روزے رکھنے کا بلکہ نیک نیتوں اور بہتر انسان بننے کی کوشش کا بھی مہینہ ہے۔ کوئی فضول  تبصرے نہ کرے اور جھوٹ نہ بولے یہ غور و فکر، خیرات، مہربانی، معافی، خاندان کے ساتھ وقت گزارنے اور جلیبیوں کا وقت  ہے۔‘

یاد رہے کہ جمائما آئے دن اپنی ٹوئٹس میں پاکستان کیلئے اپنی محبت کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں وہ تہوار کے موقع پر پاکستان کو ضرور یاد کرتی ہیں ان کی فلم میں بھی پاکستان کے رسم و رواج اور روایات کی مثبت انداز میں عکاسی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے