ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیوٹن کی گرفتاری کی کسی بھی کوشش کو اعلان جنگ تصور کیا جائے گا، روس کی وارننگ

global catastrophe

ماسکو:روس نے واضح کیا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن کی گرفتاری کی کسی بھی کوشش کو اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔

انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی جانب سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے بعد روسی صدر کے ساتھی اور روسی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میڈویف نے کہا ہے کہ صدر پیوٹن کو گرفتار کرنے کی کوئی بھی کوشش روس کے خلاف اعلان جنگ ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی)نے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے،روسی حکام کا یوکرین میں جنگی جرائم کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مغرب نے یوکرین کے جنگی جرائم کو نظر انداز کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں