English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان سے شکست، شائقین کو بابر اور رضوان کی یاد ستانے لگی

لاہور : افغانستان کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں پہلی بار پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پرشائقین کو بابر اعظم اور محمد رضوان کی یاد کرنے لگے۔

جمعہ کے روز کھیلے گئے تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سیریز میں بابر اعظم ، محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا تھا۔ نوجوان کھلاڑیوں کے افغانستان کی ٹیم کے خلاف پاں اکھڑ گئے اور ساری ٹیم ساری صرف 92 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ پی ایس ایل میں نام کمانے والے صائم ایوب اور محمد حارث نے بھی شائقین کو مایوس کیا، عبداللہ شفیق اوراعظم خان کھاتہ ہی نہ کھول سکے۔

شائقین نے ٹوئٹر سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس چیز کا اظہار کیا کہ بابر اعظم اور رضوان کے بغیر ٹیم نامکمل ہے۔ ادھر میچر کے بعد پریس کانفرنس میں ٹیم کے کپتان شاداب خان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ نئے کھلاڑی میدان میں اترتے ہی نروس ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے