ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرا دل کہہ رہا ہے مینار پاکستان جلسہ پہلے کے تمام ریکارڈز توڑ دے گا، عمران خان

announcement

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ مینار پاکستان پر ہمارا چھٹا جلسہ ہے اور میرا دل کہہ رہا ہے کہ یہ جلسہ پہلے کے تمام ریکارڈز توڑ دے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ میری لاہور میں سب کو دعوت ہے کہ نماز ِتراویح کے بعد اس تاریخی جلسے میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں حقیقی آزادی کے اپنے ویژن پر روشنی ڈالوں گا اور اپنی قوم کو بتاؤں گا کہ ہم پاکستان کو تباہی کی اس دلدل سے کیسے نکالیں گے، جس میں مجرموں کے اس گروہ نے ملک کو دھکیلا ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ (مجرم)لوگوں کو جلسے میں شرکت سے روکنے کے لئے ہر طرح کی رکاوٹ ڈالیں گے مگر میں سب کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ایک سیاسی اجتماع میں شرکت آپ کا بنیادی حق ہے چنانچہ اپنا حق استعمال کیجئے اور مینارِ پاکستان کے اس تاریخی اجتماع میں شریک ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں