ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم حسین ای سی ایل سے نام نکلنے پر دبئی روانہ

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے دو اہم رہنما شرجیل میمن اور ڈاکٹرعاصم حسین بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نام نکالے جانے کے بعد دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔

شرجیل میمن محکمہ اطلاعات میں کرپشن ریفرنس کے باعث 2017 سے بیرون ملک نہیں گئے تھے، شرجیل میمن 6 سال بعد ای سی ایل سے نام نکلنے پر پہلی بار بیرون ملک گئے۔

ایئرپورٹ ذرائع کیمطابق شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم حسین غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہوئے، عدالت سے اجازت ملنے کے بعد شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں