ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ شروع

ریاض:سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ شروع ہوگیا۔تبوک ریجن میں موسلادھاربارش اورژالہ باری سے صحرائی وادیوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

سعودی عرب کے موسمیاتی نام سازی کمیٹی کے رکن عبدالعزیزالحسینی نے بتایا ہے کہ تبوک اورشمالی علاقہ جات میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔پھر الجوف،حائل اور مدینہ کے کچھ حصوں اورریاض میں بھی ہوئی۔

الحسینی نے وضاحت کی کہ بارش الباحہ،مکہ مکرمہ ،عسیر اور نجران کے کچھ علاقوں تک ہوئی۔تبوک کے شمال مغربی ساحلوں پرہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔

اس سے قبل ان علاقوں میں ہوائیں چلیں،سعودی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی نے ان علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کررکھی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں