ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مینارپاکستان میں جلسہ نہیں ایک ناکام میوزیکل شوتھا، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ مینارپاکستان میں جلسہ نہیں ایک ناکام میوزیکل شوتھا، خان صاحب جعلی مقبولیت حقیقی قبولیت کے بغیرکام نہیں آئیگا تم نے یآزادی کانعرہ لگا کر اسٹیٹ بینک بیچ دیااب حقیقی آزادی کا نعرہ لگاکرملک بیچنے کا ارادہ ہے۔

حافظ حمد اللہ نے کہاکہ  2011 میں مینار پاکستان سے جو فتنہ اٹھا تھا لاہوریوں نے اسی مینار پاکستان میں انہیں دفن کیا، عمران سنگر گارہاتھاشوکے ہم سازندہ یاسمین راشد قاسم سوری وغیرہ شو چھوڑ کے چلے گئے۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ بلٹ پروف گاڑی سے اتر کر بلٹ پروف پنجرے میں بیٹھ کر خوف سے کانپنے والا شخص قوم اور نوجوانوں کو خوف کے بت توڑنے کا بھاشن دے رہا تھا ڈرپوک اور بزدل دیکھے تھے مگر آپ جیسا نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا تھاکہ خان صاحب ہاتھ میں پالش برش لیئے چیخ چیخ کر پالش کرنے کا موقع مانگ رہا ہے مگر کیا کرے “بوٹ والے” بوٹ دینے کو تیار نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں